• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائیکستان رابطہ عوام مہم کا دوسرا مرحلہ سیلابی صورتحال کے باعث موخر

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیلاب کی صورتحال کے باعث سرائیکستان رابطہ عوام مہم کا دوسرا مرحلہ موخر کر دیا گیا۔ ظہور دھریجہ نے کہا کہ 29اگست کو ہم نے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں ملتان سے جھنگ کیلئے روانہ ہونا تھا مگر وسیب میں آنے والے سیلاب کے باعث ہم نے تمام شیڈول کینسل کر دیا ہے اور اب ہم رابطہ عوام مہم کو سیلاب زدہ علاقوں کے لیے مختص کر دیا ہے،ہم وسیب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، وسیب کے سیلاب زدگان کو اس مشکل گھڑی میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ 
ملتان سے مزید