• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،مرکزی مسلم لیگ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملتان حافظ ابو الحسن نے کہا ہے کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار ہے آزمائش کی اس گھڑی میں ہم اپنے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ہمارے رضاکار ہر وقت تیار ہیں اور میدان عمل میں بھرپور کردار ادا کریں گے، اجلاس میں گزشتہ ہفتے کی تنظیمی رپورٹس پیش کی گئیں اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ،اجلاس میں حالیہ سیلابی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور متاثرین کی فوری مدد کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ملتان سے مزید