ملتان(سٹاف رپورٹر ) انرویل ڈسٹرکٹ 340 کی نو منتخب عہدے داروں کو کالر اور بیجز پہنائے گئے ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین رضوانہ ملک نے کہا کہ تمام کلبز دکھی انسانیت کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ڈسٹرکٹ سیکرٹری صالحہ پاشا نے کہا کہ اصل زندگی کا مقصد دوسروں کے کام آنا ہے۔ تقریب میں 11 کلبز کی صدور اور عہدے داروں کو کالر و بیجز پہنائے گئے اور خدمتِ انسانیت کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔