• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی پی او ملازمین کے بچوں میں کپڑے اور دیگر سامان تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر) جنرل پوسٹ آفس ملتان میں ملازمین کے بچوں میں کپڑوں اور دیگر سامان کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی،اس سلسلہ میں انجمن تجارت، ملازمت و زراعت پیشہ خواتین ملتان کی صدر طاہرہ نجم نے جنرل پوسٹ آفس ملتان کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے پوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب رائے سیف اللہ، چیف پوسٹ ماسٹر محمد ابوبکر، محمد اسحاق بلوچ سینئر پوسٹ ماسٹر، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اُمِ فروا ہمدانی اور معروف سماجی رہنما پروفیسر حمید رضا صدیقی،امبرین بلوچ،ماہ رخ حفیظ،پرنسپل اپواء عابدہ اشفاق کے ہمراہ محکمہ ڈاک کے ملازمین کے بچوں میں کپڑے اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیا،طاہرہ نجم نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین ہر شعبے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔
ملتان سے مزید