ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان ملتان کے زیراہتمام 54 ویں سالانہ جلوس و جلسہ جشن عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس منعقد، فیصلہ کیا گیا کہ 54 واں سالانہ جلوس 12 ربیع الاول کو صبح 8 بجے خانقاہ حامدیہ قلعہ کہنہ قاسم باغ سے برآمد ہوگا، سالانہ جلسہ 13 ربیع الاول کو جامع مسجد پھول ہٹ چوک بازار میں ہوگا۔ اجلاس میں دونوں پروگراموں کے لئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔