ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ دریائے چناب میں ہفتے کی شب 8 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کی نقل مکانی کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بند بوسن اور شیر شاہ فلڈ بند کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سی پی او صادق علی ڈوگر اور اسسٹنٹ کمشنر صدر زاہد اقبال سمیت ضلعی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اپنی نگرانی میں بیٹ کے علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرایا جبکہ ڈپٹی کمشنر اور سی پی او صادق علی ڈوگر نے فلڈ بندوں کی انسپکشن بھی کی اور بریفنگ لی۔