ملتان(سٹاف رپورٹر)موبائل چوری کے الزام میں ہوٹل ملازمین کا کم عمر بچے پر تشدد، وڈیو وائرل، ملزمان گرفتار۔تھانہ نیوملتان کے علاقے گلشن مارکیٹ میں ایک وڈیو وائرل ہوئی جس پر سی پی او صادق علی ڈوگر نے پولیس کو کم عمر بچہ پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس کے بعد نیوملتان پولیس نےہوٹل پر چھاپہ مارکر بچہ پر تشدد کرنے والے تینوں ملزمان محمد آصف ، زین رحمان اور شاہد علی کو گرفتار کرلیا ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ۔