ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس محمد طارق ندیم نے پولیس کے غیر تسلی بخش جواب پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر وہاڑی کو ذاتی حیثیت میں آج طلب کر لیا ہے۔مترو پولیس نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے ملزم کے قبضے سے 40 لیٹر شراب برامد کی لیکن ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اس پر فاضل عدالت نے استفسار کیا کہ پولیس پارٹی کی موجودگی میں ملزم کیسے فرار ہو سکتا ہے تو عدالت میں موجود پولیس اہلکار تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر ڈی پی او وہاڑی کو طلب کیا گیا ہے ۔