ملتان (سٹاف رپورٹر) واسا ہیڈ آفس ملتان میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے 1500 سالہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ سادات عطاری نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی حیاتِ طیبہ ہمارے لیے کامل نمونہ ہے اور موجودہ دور کے مسائل کا واحد حل سیرت النبی ﷺ پر عمل کرنا ہے ایم ڈی واسا خالد رضا خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی زندگی کے ہر شعبے میں نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کو اپنائیں عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور خدمتِ خلق ہمارا مشن ہونا چاہیے کیونکہ یہ سیرت النبی ﷺ کا عملی مظہر ہے۔