• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریم ؐکی تعلیمات عدل و انصاف کا درس دیتی ہیں،کریسنٹ لائنز کلب میں مقررین کا خطاب

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کریسنٹ لائنز کلب کا ماہانہ اجلاس پروفیسر اعظم حسین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جنرل سیکرٹری پروفیسر امجد رامے نے ماہانہ رپورٹ پیش کی۔ سابق ڈائریکٹر کالجز پروفیسر حمید رضا صدیقی نے بطور مہمانِ خصوصی سیرت النبی ﷺ پر خطاب کیا اور کہا کہ آپ ﷺ کی تعلیمات انسانیت، عدل و انصاف اور خدمتِ خلق کا درس دیتی ہیں۔ اجلاس میں فلاحی منصوبوں پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر محمد افضل سپرا، محمد اعظم ، میاں جاوید اقبال، الطاف شاہد، فرخ عمر ، ذوالفقار علی، سعیداللہ خان، شکیل بخاری، حاجی عمر بھٹہ سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے۔
ملتان سے مزید