• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ضلعی صدر سے انجمن تاجران شجاع آباد کے وفد کی ملاقات

ملتان ( سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ سے انجمن تاجران شجاع آباد کے نمائندہ وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں انجمن تاجران شجاع آباد کے صدر الحاج اختر علی قریشی، جنرل سیکرٹری خواجہ محمود الحق، سینئر نائب صدر احمد حسن، حاجی عبدالرشید اور رفیع رضا ایڈووکیٹ شامل تھے۔ملاقات کے دوران ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سید جعفر علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں آنے والا سیلاب ایک بڑی قدرتی آفت ہے جس نے ہزاروں خاندانوں کو بے گھر اور متاثر کر دیا ہے۔تاجر برادری ملک و قوم کے ساتھ کھڑی ہے اور متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
ملتان سے مزید