• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی واسا کا ممکنہ سیلابی ریلے کے پیش نظر سورج میانی ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا ہنگامی دورہ

ملتان( سٹاف رپورٹر ) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ملتان خالد رضا خان نے دریائے چناب میں ممکنہ سیلابی ریلے کے پیش نظر سورج میانی ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ممکنہ اونچے درجے کے سیلابی ریلے کے خدشے کے پیش نظر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ارد گرد پروٹیکشن بند کا معائنہ کیا اور موجود حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر ڈائریکٹر ورکس محمد ندیم نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سورج میانی ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ 185 ایکڑ رقبے پر محیط ہے اور ٹریٹمنٹ پلاٹن کے ارد گرد 3 کلومیٹر کا پروٹیکشن بند تعمیر کیا گیا ہےاور متعلقہ افسران کو تمام حفاظتی اقدامات سخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔
ملتان سے مزید