• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ نے پہلی ششماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے رواں سال 2025ء کی پہلی ششماہی کے لیے مالی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی نے اس ششماہی کے دوران 1.28ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کے اِسی عرصے میں 1.32 ارب روپے تھا۔ بورڈ نے اصولی طور پر انتظامیہ کو تیل کی مارکیٹنگ کے شعبے میں ممکنہ سرمایہ کاری اور حصول کے مواقع تلاش کرنے کی اجازت بھی دی جس میں ایسے منصوبوں کی فزیبلٹی اور موزونیت کا جائزہ لینا بھی شامل تھا۔ زیر جائزہ عرصہ کے دوران تیل اور گیس کا شعبہ مستحکم رہا، جس سے درآمدی بل کو قابو میں رکھنے میں مدد ملی۔ اس ماحول میں، وافی انرجی پاکستان لمیٹڈنے منافع کا حصول برقرار رکھا جسے موٹر فیول کی مستحکم فروخت اور پریمیم فیولز اور لُبریکنٹس کی فروخت میں اضافے نے سہارا دیا۔
ملتان سے مزید