• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو سکیورٹی انسپکٹرز اور سارجنٹس کو اپنے دفاتر و تنصیبات کے دورے کرنیکی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ہیڈکوارٹر میں ڈائریکٹرسکیورٹی اینڈ ویجیلنس کرنل (ر) وقاراحمد کی زیرصدارت سیکیورٹی انسپکٹرز اور سیکیورٹی سارجنٹس کااجلاس منعقد ہوا، جس میں سکیورٹی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شریک سیکیورٹی سٹاف کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، سیکیورٹی انسپکٹرز اور سارجنٹس اپنے دفاتر و تنصیبات کے باقاعدہ دورے کریں اور فیلڈ سٹورز پر خصوصی نگرانی اور رات کے اوقات میں عملے کی چیکنگ لازمی کی جائے۔ ہر پوسٹ پر سیکیورٹی گارڈز کیساتھ اسلحہ لازمی موجود ہو، ہتھیاروں کے لائسنس اور تفصیلات اپ ڈیٹ کی جائیں۔ 
ملتان سے مزید