ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے خودکشی کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد کے نشتر ہسپتال پہنچنے کی اطلاع پر تفتیش کا عمل شروع کردیا ۔بی زیڈ پولیس کو طارق آباد سے محمد بلال نے اطلاع دی کہ میری بہن سعدیہ کی شادی عبدالوحید سے ہوئی شادی کے بعد جھگڑا معمول بن گیا جس نے گھریلوں جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے چوپے مار دوائی پی لی جسے حالت غیر ہونے پر ریسکیو 1122نے علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال داخل کرایا جبکہ سٹی شجاع آباد پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ 21سالہ حونین ساجد نے گھریلوں معاملات پر زہریلی گولیاں کھالی جسے تشویشناک حالت میں ریسکیو1122نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے خودکشی کے متعلق تفتیش کا عمل شروع کردیا ۔