واشنگٹن (جنگ نیوز)بھارت میں مودی حکومت کوایک اوردھچکا لگا ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا متوقع دورہ منسوخ کر دیا ہے جہاں وہ2025کے کوآڈ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جانے والے تھے۔فیصلے سے نئی دہلی میں مایوسی طاری ہوگئی ہے، امریکی میڈیاکے مطابق فیصلہ انتہائی مصروف گھریلو شیڈول اور پالیسی ترجیحات پر کیا گیا۔یہ اجلاس بھارت میں ہونا تھا اور اس میں امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا کے رہنما شریک ہونا تھے۔ٹرمپ کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اُن کےانتہائی مصروف گھریلو شیڈول اور پالیسی ترجیحات کی بنا پر کیا گیا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کر رہے ہیں اور اس وقت اُن کی توجہ زیادہ تر چین اور مشرق وسطیٰ کی پالیسی پر مرکوز ہے۔اس فیصلے کو بھارت میں مایوسی کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے کیونکہ یہ سربراہی اجلاس بھارت کے لیے سفارتی اہمیت رکھتا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ کا یہ اقدام واشنگٹن اور نئی دہلی کے تعلقات میں سرد مہری کی علامت ہے۔امریکی انتظامیہ نے تاحال واضح نہیں کیا کہ صدر ٹرمپ کی جگہ امریکا کی نمائندگی کون کرے گا۔امریکی اخبار کے مطابق بھارت امریکا تجارتی کشیدگی کے تناظر میں صدر ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کیا۔امریکی صدر ٹرمپ کے سفری شیڈول سے آگاہ افراد کے حوالے سے امریکی اخبار نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا اس سال بھارت کا دورہ کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔امریکی اخبار کے دعوے پر امریکی اور بھارتی حکام کی طرف سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔