نیویارک (جنگ نیوز) عالمی نمبر دو ایگا سوائتیک نے یو ایس اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ میں روس کی انا کالینسکایا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد زیر کر کے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی ۔ کالینسکایا نے پہلے سیٹ میں 5-1 کی برتری لے لی، لیکن سوائیتک نے چار سیٹ پوائنٹس حاصل کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔ ادھر امریکا کی کوکو گاف نے میگدالینا فریک کو اور جاپان کی ناؤمی اوسا نے روسی داریا کاستکینا کو ہرا کر پیشقدمی جاری رکھی۔ دوسری جانب فیلکس آلگر نے نمبر 3سیڈ الیگزینڈر زویریو کوغیر متوقع طور پر شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا ۔ یہ ان کی کسی بھی گرینڈ سلم چیمپئن شپ میں پہلی فتح ہے۔ اٹلی کے جینک سِنر نے ڈینِس شاپولوف ، آندے روبلوف نے کولمین وونگ کو زیر کیا۔