• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی بولنگ کے چھکے چھڑانے والے آصف پاکستانی نکلے

  شارجہ (نمائندہ خصوصی) تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میں تیز ترین بیٹنگ کرکے شہ سرخیاں حاصل کرنے والے متحدہ عرب امارات کے آصف خان کا تعلق لاہور سے ہے۔ 

وہ پاکستان کے خلاف 35 گیندوں پر 77 رنز چھ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے بناکر اپنی ٹیم کو جیت کے قریب لے آئے لیکن میچ فنش نہ کر سکے۔ 

وہ 16مارچ 2023کو نیپال کے خلاف41 گیندوں پر ون ڈے انٹرنیشنل میں چوتھی تیز ترین اور کسی بھی ایسوسی ایٹ ملک کی جانب سے ون ڈے کی تیز ترین سنچری کا عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔

35 سالہ آصف خان پاکستان انڈر 19، لاہور ایگلز، لاہور لائنز، لاہور شالیمار کے علاوہ ٹی ٹین اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں۔ وہ 38 ون ڈے انٹرنیشنل اور پچاس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔ 

پاکستان کے خلاف میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ ناتجربہ کاری کی وجہ سے شکست ہوئی، کپتان محمد وسیم کے رن آؤٹ نے مشکلات میں اضافہ کیا۔ پلان تھا آخری اوورز میں پاور ہٹنگ کریں۔ شارجہ میں اوس پڑنے سے دوسری اننگز میں بیٹنگ آسان ہو جاتی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں ہماری ٹیم مہارت رکھتی ہے۔ ہم نے دوسری ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، اگلے میچوں میں مزید اچھی پرفارمنس دکھائیں گے، یہ ٹورنامنٹ ایشیا کپ کی تیاری کیلئے ہے، پاکستان کے خلاف پرفارم کر کے اعتماد ملا۔ حریف کو 170-180 پر روکیں تو میچ جیت سکتے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید