کراچی (اسٹاف رپورٹر) واروکشائرز کاؤنٹی کرکٹ کلب اور پی ایس ایل کی چیمپئن لاہور قلندرز نے عالمی شراکت داری پر رضامند ہوگئے ۔ برمنگھم اور لاہور میں کرکٹ کے فروغ کے لیے مشترکہ منصوبہ شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ شراکت داری کا آغاز رواں خزاں میں ہوگا جس میں پلیئر اور کوچ ایکسچینج پروگرام اور اکیڈمیز کی تشکیل دی جائے گی ۔ اسکاؤٹنگ نیٹ ورک اور کمیونٹی پروجیکٹس میں تعاون کے علاوہ گراس روٹ کرکٹ کی حمایت اور ترقی پر توجہ دی جائے گی۔ سی او او رانا ثمین نے کہا کہ یہ شراکت لاہور اور برمنگھم کی کمیونٹیز کو کرکٹ کے ذریعے جوڑے گی ۔برٹش پاکستان انیشی ایٹو نے شراکت داری کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا۔ مارچ 2025کے لاہور اکیڈمی ٹور نے ثقافتی اور کھیلوں کا تبادلہ فروغ دیا۔