• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ون ڈے: نسانکا کی سنچری، سری لنکا کو فتح دلا دی

ہرارے (جنگ نیوز) پاتھم نسانکا کی سنچری کی بدولت سری لنکا نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے ہراکر سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی۔ زمبابوے کی ٹیم سات وکٹ پر 277 رنز ہی بنا سکی۔ سری لنکا نے 278 رنز کاہدف تین گیند قبل پورا کیا ۔ زمبابوے کی طرف سے بین کرن 79، سکندر رضا 59، اور کلائیو میڈینڈے 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے سری لنکا کے دُشمنتھ چمیرا نے 3، اسیتھا فرنینڈو نے 2اور دلشان مدشنکا نے ایک وکٹ حاصل کیں۔ سری لنکا نے ہدف پانچ وکٹ پر پوراکرلیا۔پاتھم نسانکا نے 122رنز بناکر نہ صرف میچ بلکہ پرفارمنس آف دی سیریز کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ کپتان چاریتھ اسالانکا نے 71 (61) رنز کی جاندار اننگز کھیلی۔ سديدرا سماراوکرما 31، نووانیدو فرنینڈو 14 ، جانیتھ لیاناجے 19 رنز کے ساتھ جیت میں اہم رہے۔

اسپورٹس سے مزید