کراچی (اسٹاف رپورٹر) حنیف محمد ٹرافی گریڈ 2 کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچوں کا تیسراے دن فاٹا کے محمد فاروق نے راولپنڈی کے خلاف سنچری اسکور کی۔ راولپنڈی کے مبصرخان نے 5 وکٹیں حاصل کیں ۔ راولپنڈی کی دوسری اننگز میں یاسرخان نے84رنزبنائے۔ کراچی وائٹس کے سعد بیگ نےحیدرآباد کے خلاف 26چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 190رنز اسکور کیے۔ محمد عثمان95 ناٹ آؤٹ اور محمد طحہ 76رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈیرہ مراد جمالی کو لاڑکانہ کے خلاف جیتنے کیلئے 476 رنز کا ہدف ملا ۔ 142رنز پر اس کے 4کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ کراچی بلوز کے رمیز عزیز نےملتان کے خلاف سنچری جبکہ سعود شکیل، عبداللہ فضل اور عمیر بن یوسف نے نصف سنچریاں بنائیں۔ ملتان کے حسن حفیظ کی 5وکٹیں لیں۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں فیصل آباد اور لاہور بلوز جبکہ ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں کوئٹہ اور آزاد جموں کشمیر کے درمیان میچ کے تیسرے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا۔