لندن(جنگ نیوز) ناردرن سپرچارجرز خواتین نے دی ہنڈریڈ کے فائنل میں نے ماسٹر کلاس پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سدرن بریو کو سات وکٹوں سے زیر کرکے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بریو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 100بالز میں صرف 115 رنز بنائے،فریا کیمپ 26، سوفی ڈیوائن 23اور ڈینی ویاٹ25رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ سپرچارجرزنے ہدف 12گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ فوبی لِچفیلڈ 26،اینابیل سدرلینڈ 28 اور نکولا کیری نے 36رنز بناکر جیت یقینی بنادی۔