• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی پندرہ کلومیٹر اور اس کا مرکز جنوبی افغانستان میں بتایا گیا ہے،زلزلے کی شدت 6 محسوس کی گئی ہے۔اسلام آباد،راولپنڈی ،پشاور ، لاہور اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلے کے یہ جھٹکے چترال، مردان ، دیر بالا اور بونیر سمیت مختلف اضلاع میں بھی محسوس کئے گئے۔مری میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس کے علاوہ چکوال، ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ مختلف علاقوں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
اہم خبریں سے مزید