اسلام آباد (تنویرہاشمی )این ایچ اے کے این 55منصوبے میں مبینہ مداخلت پر کنٹریکٹر کے کنسورشیم نے تین سینٹرز کے خلاف چیئرمین سینٹ کو خط لکھ دیا، ایشیائی ترقیاتی بنک کے اشتراک سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے این 55توسیع کے منصوبے میں مبینہ کرپشن اور بد انتظامی کے معاملات اٹھانے پر متعلقہ کنٹریکٹر کے کنسورشیم نے تین سینٹرز کے خلاف چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ دیا ، خط میں الزام لگایاگیا ہےکہ تین سینٹرز منصوبے میں مبینہ طورپر مداخلت کررہےہیں اور منصوبے کی تکمیل میں رکاوٹ بن رہے ہیں اور خط میں چیئرمین کمیٹی کو مبینہ طورپر استعمال کرنے کے بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں ، کنسورشیم کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ این ایچ اے کے تحت 326 کلومیٹر طویل راجن پور، ڈیرہ غازی خان اورڈیرہ اسماعیل خان کو دورویہ کرنے کےمنصوبہ شفاف اور اے ڈی بی سے منظور شدہ عمل کے بعد کنسورشیم ننگشیا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ، رستم ایسوسی ایٹس اور ڈائنامک کنسٹرکٹرز جوائنٹ وینچر کو ایوارڈ کیا گیا، جس کو تمام چار لاٹس میں کم ترین بولی قرار دیا گیا ، بولی میں ناکام رہنے والی کمپنی نے نتائج کو چیلنج کیااور اپنی پارلیمانی حیثیت کا استعمال کرتےہوئے بولی دوباری کھولنے کےلیے دباؤ ڈال رہے ہیں ، حالانکہ اے ڈی بی باضابطہ طور پر این او سی جاری کر چکا ہے۔