• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین سے غیر ضروری سوالات سے گریز کرنا چاہئے، ماہرین

کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“ می میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرین ڈاکٹر عنایت اللہ،ڈاکٹر عبدالرحمن اور ڈاکٹر ممتاز علی خان کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین سے غیرضروری سوالات سے گریز کرنا چاہئے، اس تباہی میں ایک دوسرے کی مدد کریں، بچے ، خواتین اور ضعیف افراد بیماریوں سے زیادہ خطرے میں ہیں۔پروگرام کے آغاز میں میزبان سلیم صافی نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزمائشیں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ ابھی ہم بونیر، شانگلہ ، گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں کا غم رو رہے تھے۔ اس کی تباہ کاریوں کو پوری طرح نہیں سنبھالا تھا۔ آدھے سے زیادہ پنجاب بھی پانی میں ڈوب گیا ہے۔تینوں دریا ابل پڑے ہیں۔ پانی نے سیکڑوں دیہاتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ یہ آفتیں بانجھ نہیں ہوا کرتیں یہ آفتیں بدقسمتی سے بچے دیتی ہیں ۔ اس کے نتیجے میں مزید کئی بیماریاں اور مزید کئی مصیبتیں آجاتی ہیں۔آج کے پروگرام میں ہم نے اس بات پر فوکس کیا ہے کہ جو کچھ بونیر میں ہواجو کچھ ابھی پنجاب میں ہورہا ہے ۔ اس کے نتیجے میں کیا بیماریاں پھیلیں گی اس کے تدارک کے لئے حکومت، فلاحی اداروں کو کیا کرنا چاہئے اور خود لوگوں کو کیا کرنا چاہئے۔
اہم خبریں سے مزید