• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرانے شہر مزید پھیلانے کی بجائے نئے آباد کرنے چاہئیں، وزیر دفاع

کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “کے میزبان شہزاد اقبال سے با چیت کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پرانے شہر مزید پھیلانے کی بجائے نئے آباد کرنے چاہئیں، لوگوں نے آبی گزرگاہوں پر گھر، فیکٹریاں اور سوسائٹیاں تعمیر کر لیں، اور عام آدمی قانون پر عمل کرنے کو تیار نہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسرروڈا   (راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی) عمران امین نے کہا کہ دریا کے اندر تعمیرات غیر قانونی اور این او سی کے بغیر قائم کی گئی ہیں۔راوی کے ایک کلو میٹر کے بیلٹ پر جو آبادیاں قائم ہیں ان سب کو ہٹایا جائے گا۔روڈا نے کسی بھی ایسی سوسائٹی کو این او سی جاری نہیں کی جو دریا کے حفاظتی بیلٹ میں آتی ہو۔ پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تین دریاؤں میں سیلاب کی شدت برقرار۔بھارت کے پانی چھوڑنے اور بارشوں سے مزید سیلاب کا خدشہ۔دو دن بعد بھارت سے8 لاکھ کیوسک کا ریلا آنے کا امکان۔پنجاب میں33 افراد جاں بحق،20 لاکھ سے زیادہ متاثر۔سیلاب سے تباہی، وزیر دفاع ٹھیکیداروں پر برس رہے ہیں۔ شہزاد اقبال نے مزید کہا کہ راوی کے اند رسوسائٹیز کا قیام، کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔پنجاب حکومت کا راوی بیڈ پر تعمیرات کا اعتراف۔
اہم خبریں سے مزید