• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحادی سیاست ترک کردی اپنے نشان پر الیکشن لڑیں گے، حافظ نعیم

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے اتحادی سیاست ترک کردی اپنے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کے مفاد کے لیے اب اپنی توانائیاں ضائع نہیں کریں گے دنیا بھر کی طاغوتی قوتوں کا ظلم عیاں ہو چکا، طاغوتی قوتوں کے خلاف ان کے اپنے عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ سیلاب غیروں کی سازشوں اور اپنوں کی عیاری و مفادات کے سبب بھی تباہی مچاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو جماعت اسلامی اسلام آباد کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید