• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری حدودمیں تیل و گیس کی تلاش جاری‘ ایس آئی ایف سی

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی )کے تعاون اور بین الاقوامی اشتراک سے آف شور(سمندری حدود) تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کی کاوشیں جاری ہیں۔وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک کاکہنا ہے کہ 25تا 30ارب ڈالر سرمایہ کاری سے ایک دہائی میں 10 فیصد ذخائر قابلِ استعمال بن سکتے ہیں ۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یہ حکومتی اقدام پاکستان کی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ ادھرغیرمؤثرانتظام کے باعث توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ 1.14 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے ،گردشی قرضہ کم کرنے اور توانائی کا بحران حل کرنے کیلئے تیل کے نئے ذخائر کی تلاش ناگزیر ہے
اہم خبریں سے مزید