• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 3 روپے سستا

اسلام آباد( کامرس رپورٹر )پٹرول کی قیمت برقرار،ڈیزل3روپے سستا،مٹی کے تیل کی قیمت  میں بھی ایک روپے 46پیسے فی لٹر کمی، نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا،حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل ، مٹی کے تیل اور لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کمی کر دی جبکہ پیٹرول کی قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار گیا ہے،وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 3روپے فی لٹر ، مٹی کا تیل ایک روپے 46پیسے فی لٹر اور لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں دوروپے 40پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 272روپے 99پیسے سے کم ہو کر269روپے99پیسے فی لٹر، مٹی کا تیل 178روپے27پیسے فی لٹر سے کم ہو کر 176روپے 81پیسے فی لٹر اور لائیٹ ڈیز ل آئل کی نئی قیمت 162روپے16پیسے فی لٹر سے کم ہو کر 159روپے 76پیسے فی لٹرہو گئی ، جبکہ پیٹرول کی قیمت 264روپے 61پیسےمیں کوئی ردوبدل نہیں کیاگیا ، نئی قیمتوں کا اطلا ق آج یکم ستمبر سے آئندہ 15روز کیلئے کر دیا گیا ، وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اوگرااور وزارت پیٹرولیم کی سفارشات کی روشنی میں کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید