• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادی تیراہ‘ کالعدم الاحرار کمانڈر سیف اللّٰہ بدری مارا گیا

وادی تیراہ (علی اختر آفریدی‘ نمائندہ جنگ)وادی تیراہ میں کالعدم جماعت الاحرار کا اہم کمانڈر مارا گیا۔ ترجمان نے کمانڈر کی موت کی تصدیق کردی‘ فورسز نے اسنائپر کے ذریعے کارروائی کی،پاک افغان سرحد کے ملحقہ شورش زدہ علاقہ قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم جماعت الاحرار کا ایک اہم کمانڈر سیف اللہ عرف بدری مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ روز تھانہ وادی تیراہ کے علاقہ 27بریگیڈ کے انڈر کمانڈ یونٹ 15کی ایس کے ایسٹ چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا، جہاں پوسٹ سے تقریباً 700 میٹر کے فاصلے پر واقع کویلہ مسجد کے پاس مشکوک نقل و حرکت دیکھنے پر فورسز نے اسنائپر کے ذریعے کارروائی کی۔ کالعدم جماعت الاحرار نے بھی اپنے ترجمان سربکف مہمند کے ذریعے کمانڈر سیف اللہ بدری کی مارنے کی تصدیق کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید