اسلام آباد (ساجد چوہدری ) مقدمات کے باعث فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی موخر ، دسمبر نئی ڈیڈ لائن مقرر ،اسپیکٹرم بارے قانونی تنازعات ، ٹیلی نار اور پی ٹی سی ایل کا انضمام نہ ہونا بنیادی اسباب ہیں ،سپیکٹرم سے متعلق عدالتی مقدمات فائیو جی کی لانچنگ میں بڑی رکاوٹ بن گئے ، عدالتوں میں سالہا سال سے زیرالتوا ءمقدمات کے باعث فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی موخر ہو گئی ، ذرائع کے مطابق موبائل آپریٹرز نے نیلامی میں حصہ لینے کے لیے کلین اسپیکٹرم کی شرط عائد کی تھی ، حکومت سرتوڑ کوششوں کے باوجود سپیکٹرم سے متعلق مقدمات ختم کرانے میں کامیاب نہ ہو سکی،فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئے ایک اور نئی ڈیڈلائن مقرر کردی گئی ،فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کے لئے دسمبر 2025 کی نئی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے ۔