• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر میں پانی کے جوہڑ میں ڈوب کر کمسن بچی ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گلستان جوہر میں پانی کے جوہڑ میں ڈوب کر کمسن بچی ہلاک ہوگئی،تفصیلات کے مطابق گلستان جو ہر تھانہ کی حدود گلستان جوہربلاک 6 چمن کالونی کے قریب خالی پلاٹ میں موجود پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 3 سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔ ترجمان چھیپا ویلفیئر چوہدری شاہد کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت دھن راج دختر پنو کے نام سے ہوئی ہے۔ بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کے اچانک قریب موجود گڑھے میں جا گری۔ بچی کو مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گڑھے سے نکالا تاہم بچی باہر نکالنے سے قبل ہی دم توڑ گئی تھی۔ بچی کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید