• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب: ماسٹر پلان کی آڑ میں ’’باب بلوچستان‘‘ مسمار کردیا گیا

حب(نامہ نگار) چیف آفیسر حب کی جانب سےماسٹر پلان اور ترقیاتی کاموں کی آڑ میں این او سی جاری کرکے دو کروڑ روپے کی لاگت سے 2020 میں تعمیر کی جانے والی یادگار ’’باب بلوچستان‘‘ کو مسمار کردیا گیا،چیف آفیسر حب کی جانب سے یادگار ’’باب بلوچستان‘‘ کو مسمار کرنے کی این او سی پر سوالات اٹھنے لگے۔شنید میں آیا ہے کہ درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر کو چیف آفیسر کی جانب سے این او سی جاری کی گئی جس کے بعد یادگار باب بلوچستان کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے اور محض پانچ روز میں باب بلوچستان کو مسمار کردیا گیا،اس یادگار کی مسماری کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ چیف آفیسر کی جانب سے جاری این او سی میں ماسٹر پلان کے مطابق ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ’’باب بلوچستان‘‘ توڑنے کے احکامات جاری کئے گئے ، تاہم سوالات یہ پیدا ہورہے ہیں کہ آخر ان ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ’’باب بلوچستان‘‘ کو مسمار کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی اور اس کی مرمت بھی کی جاسکتی تھی؟،کیا باب بلوچستان کو مسمار کرنے کی اجازت چیف آفیسر دے سکتا ہے؟، پانچ روز میں باب بلوچستان کو مسمار کیا جانا اتنا ضروری کیوں تھا؟،ان سوالوں کے جواب اب تک سامنے نہیں آسکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید