• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی پراجيکٹس کے نام پر زمينوں اور پانی پر قبضہ روکا جائے، ایاز پلیجو

ہيوسٹن(رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ نے دنیا کو امن، محبت اور جدوجہد کا پیغام دیا ہے، مگر آج خود بھوک، بدامنی اور افلاس کا شکار ہے۔ زرعی پراجیکٹس کے نام پر زمينوں اور پانی پر قبضہ فوری طور پر روکا جائے، جبکہ سیاسی جماعتیں اقتداری مفادات کیلئے لسانیت اور انتہا پسندی کی سیاست ترک کریں۔ سندھ کے پانی، زمينوں، جزائر اور وسائل پر قبضہ کسی صورت برداشت نہيں کيا جائے گا۔یہ بات انہوں نے ہيوسٹن ميں سندھی کميونٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل روشن خيالی، احتساب اور غيرجانبدار خارجہ پاليسی ميں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “شاہ لطيف کی فکر لوگوں کو جوڑتی ہے، اور آج دنيا کو امن پسند عوام کو جوڑنے کی سب سے زيادہ ضرورت ہے۔اياز لطيف پليجو نے کہا کہ گوٹھوں اور کچی آباديوں ميں غريب عوام ايک وقت کی روٹی کے ليے ترس رہے ہيں جبکہ سندھ کو کرپشن، سرداری نظام، شدت پسندی، جرائم اور وڈيرہ شاہی کا مرکز بنا ديا گيا ہے۔ ان کے مطابق شہروں اور ديہاتوں ميں خواتين، اقليتيں اور بچے غيرمحفوظ ہيں، جبکہ سندھ کے نوجوانوں کے ليے ميرٹ اور روزگار کے دروازے بند کر ديے گئے ہيں۔
اہم خبریں سے مزید