کراچی( افضل ندیم ڈوگر) دبئی سے لاہور کے لیے روانہ ہونے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کو فنی خرابی پر واپس دبئی اتار لیا گیا۔ تاہم کئی گھنٹے تاخیر سے طیارہ 210مسافروں کو لے کر منزل کے لیے روانہ ہوا۔ ایئر لائن ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ پرواز پی اے 411دبئی سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی تو ایئر بس اے 321طیارے کے ہیڈرولک سسٹم میں نقص پیدا ہوا۔ طیارہ بلندی پکڑنے میں ناکام ہوا۔ یہ ٹریفک کنٹرولر کی اجازت سے طیارے نے واپس دبئی لینڈنگ کی۔ فنی خرابی دور ہونے پر پرواز رات گئے روانہ ہوئی تو اسے لاہور پہنچنے میں تین گھنٹے تاخیر ہوئی۔