• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر پاکستان نے 8 جولائی کو دریائے سندھ کا سودا کیا، زین شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر سندھ یونائیٹڈ پارٹی اور کنوینر دریائے سندھ بچاؤ تحریک سید زین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کےلوگوں نے ہمارے بے گناہ لوگوں پر ظلم ڈھائے،ہماری عدالتیں انصاف نہیں دے رہی ہیں۔ان خیالات ک کا اظہار انہوں نے مورو میں احتجاجی ریلی سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ اجتماع قومی جدوجہد کاایک تسلسل ہے، آج سندھ پر ایک وار کیا گیا ہے،آصف زرداری صدر پاکستان نے 8جولائی کو دریائے سندھ کا سودا کیا،انہوں نےکہا کہ جعلی الیکشن کروائے جائیں ہم آپ کو سب کچھ لکھ کر دیں گے، سندھ میری جیب میں ہے،سندھ کے عوام کی جدوجہد نے کینالوں کے معاملے پر حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا،بلاول نے کہا کہ دریائے سندھ بچاؤ تحریک ملک دشمنوں نے کروائی ہے،انہوں نے پھر مورو کا واقعہ کروا کر بے گناہ لوگوں کو دہشتگرد قرار دے دیا،شہیدوں کی ایف آئی آر کے لئیے کورٹ میں درخواست داخل کی لیکن جج شنوائی نہیں کر رہا26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ملک کی عدالتوں کو کمزور کیا گیا،ہم 26 آئینی ترمیم کو جوڈیشل مارشل لاء سمجھتے ہیں۔