• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے نئی دوا گیم چینجر قرار

ماہرین صحت نے ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کےلیے نئی دوا کو گیم چینجر قرار دیا ہے۔

معروف جریدے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیس کی رپورٹ کے مطابق ہائی بلڈ پریشر کے ایسے مریض جن پر موجودہ دوائیں اثر نہیں کررہی تھی، اُن پر نئی دوا کامیاب رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ دوا بیکس ڈرو اسٹیٹ کہلاتی ہے، جسے مشہور دوا ساز کمپنی ایسٹرا زینیکا نے تیار کیا ہے، جس کے نتائج میڈرڈ میں یورپین سوسائٹی آف کارڈیا لوجی کانفرنس میں پیش کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق دوا کو عالمی سطح پر ایک بڑے طبی مطالعے میں 796 مریضوں پر آزمایا گیا، جس کے بعد مریضوں کا بلڈ پریشر اوسطاً 9 تا 10 ملی میٹر تک کم ہوا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ کمی دل کے دورے، فالج اور گردوں کی بیماری کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کرسکتی ہے، جس کے استعمال سے تقریباً 40 فیصد مریضوں کا بلڈ پریشر صحت مند سطح تک پہنچ گیا۔

یہ نتائج میڈرڈ میں یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کانفرنس میں پیش کیے گئے اور ساتھ ہی معروف جریدے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوئے۔

مطالعے کے سربراہ پروفیسر برائن ولیمز، چیئرمین میڈیسن یونیورسٹی کالج لندن نے کہا ہے کہ "میں نے کبھی کسی دوا سے اتنی بڑی حد تک بلڈ پریشر میں کمی نہیں دیکھی۔ یہ دوا ان کروڑوں مریضوں کےلیے امید کی کرن ہے جن کا بلڈ پریشر قابو میں نہیں آتا۔"


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

صحت سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید