شارجہ (نمائندہ خصوصی) اس بات کے امکانات کم ہیں کہ پاکستان اور جنوبی افریقا سیریز کے میچ کراچی اور ملتان میں ہوں گے۔ پیر کو کرکٹ جنوبی افریقا کی جائزہ ٹیم سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی۔ ریکی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم، ایل سی سی اے گرائونڈ اور نجی ہوٹل کا دورہ کیا۔ ٹیم فیصل آباد اور راولپنڈی بھی جائے گی۔ جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کی ریکی ٹیم ویمنز اور مینز ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق انتظامات کا جائزہ لے گی۔ پی سی بی حکام سے ملاقات کرنے کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقات کی۔ مہمان وفد کو لاہور سیف سٹی کا بھی دورہ کرایا گیا۔ سیکیورٹی حکام نےویمنز اور مینز کرکٹ ٹیموں کے انتظامات اور دوسرے لاجسٹک معاملات پر وفد کو بریفنگ دی ۔