• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائسنس یافتہ اداروں کو انٹرمیڈیری سروسز آسان بنانیکی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی سرمایہ کاروں کو ہدایت‘ سکیورٹیز کی ٹریڈنگ کے لین دین کو مرحلہ وار شریعہ کے مطابق سکیورٹیز بروکرز کے ذریعے انجام دیں،تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی نے اپنی متعلقہ لائسنس یافتہ اداروں کو شریعہ کے مطابق انٹرمیڈیری سروسز کی ترقی کو آسان بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ ہدایت مالیاتی شعبے سے بتدریج سود کے خاتمے کے آئینی مینڈیٹ کے عین مطابق ہے۔ایس ای سی پی کے ریگولیٹری دائرہ کار میں آنے والے شریعہ کے مطابق ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو اب پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے سیکیورٹیز کی ٹریڈنگ کے لین دین کو مرحلہ وار شریعہ کے مطابق سیکیورٹیز بروکرز کے ذریعے انجام دیں۔ یہ ضرورت تکافل آپریٹرز، ونڈو تکافل آپریٹرز اور دیگر شریعہ کے مطابق لائسنس یافتہ اداروں، یعنی نان بینکنگ فنانس کمپنیوں، اجتماعی سرمایہ کاری کی اسکیموں، رضاکارانہ پنشن اسکیموں، مداربہ، مداربہ مینجمنٹ کمپنیوں، پرائیویٹ فنڈز اور سیکیورٹیز بروکرز پر لاگو ہوتی ہے۔پہلے مرحلے میں، ان ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو 31 دسمبر 2025 تک ایک اندرونی پالیسی بنانا ہوگی۔ انہیں 31 مارچ 2026سے سہ ماہی بنیادوں پر اپنی پیشرفت کے ساتھ ساتھ نفاذ میں درپیش کسی بھی چیلنج کی اطلاع دینا ہوگی، اور 30 جون 2026 تک اپنے منظور شدہ پینل میں کم از کم ایک شریعہ کے مطابق سیکیورٹیز بروکر کو شامل کرنا ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں، جو 1 جولائی 2026 سے 30 جون 2027 تک چلے گا، ان سرمایہ کاروں کو اپنے سکیورٹیز ٹریڈنگ کاروبار کا کم از کم 20فیصد شریعہ کے مطابق سیکیورٹیز بروکر زکے ذریعے انجام دینا ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید