اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان چین کے ساتھ مستقبل کی طرف دیکھنے والی شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا اور مالی تعاون دونوں ملکوں کے وسیع تر معاشی تعلقات کی بنیاد کے طور پر کام کرے گا، دونوں ملکوں کے درمیان مالی تعاون مزید بڑھایا جائے اور مشترکہ مفاد کے نئے شعبوں میں اشتراک کو آگے لے جایا جائے۔ انہوں نے یہ بات پیرکوبیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے مرکزی بینک (پیپلز بینک آف چائنا) کے گورنر ڈاکٹر پان گونگ شینگ اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (آئی سی بی سی) کے چیئرمین لیاو لین سے الگ الگ ملاقاتوں میں کیا۔