• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کا امیر خان متقی سے رابطہ افغانستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے افغانستان میں حالیہ زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ افغان عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا اور ہمدردی کا پیغام بھی پہنچایا۔
اہم خبریں سے مزید