• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ملازمتوں کے اعداد و شمار سے قبل ڈالر اپنی کم ترین سطح پر آگیا

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی ملازمتوں کے اعداد و شمار سے قبل ڈالر اپنی کم ترین سطح پر آگیا، مضبوط اعداد و شمارفیڈرل ریزرو کی شرح سود میں کمی کی موجودہ توقعات کو چیلنج کر سکتے ہیں، مرکزی بینک کی فکسنگز اور چینی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث یوآن کو سہارا مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر پیر کے روز پانچ ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گیا، کیونکہ سرمایہ کار اس ہفتے جاری ہونے والے امریکی لیبر مارکیٹ کے متعدد اعداد و شمار کے منتظر ہیں، جو فیڈرل ریزرو کی مالیاتی نرمی کی پالیسی سے متعلق توقعات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ تاجر جمعے کے روز جاری ہونے والے امریکی افراط زر کے اعداد و شمار اور ایک عدالتی فیصلے کا بھی جائزہ لے رہے تھے، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے زیادہ تر محصولات (ٹیرف) کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید