• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PARC غیر قانونی بھرتیاں؛ سابق چیئرمین کے مقدمے کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ نے پاکستان ایگریکلچر ل ریسرچ کونسل( پی اے آر سی) میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران بھرتیوں کا ریکارڈ اور ادارہ کے سابق چیئرمین غلام محمد علی کی ضمانت سے متعلق مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ہے ، جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں جسٹس ملک شہزاد احمدخان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سوموار کے روز کیس کی سماعت کی تو جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا بھرتیوں کا سارا ریکارڈ عدالت میں جمع کرائیں تاکہ پتہ تو چلے کس نے انٹرویو کیا تھا ؟اورکس کس کا رشتہ دار بھرتی ہواہے ؟جس پر سابق چیئرمین غلام محمد علی کے وکیل نے کہا میرے موکل پر بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں ہے بلکہ ان کے ادارہ کی جانب سے اضافی بھرتیوں کے خلاف درخواست دی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید