• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلنگ، ایک سال میں 28 ہزار افراد کو آف لوڈ کیا گیا، وزارت داخلہ

اسلام آباد( طاہر خلیل) انسانی اسمگلنگ، ایک سال میں28ہزار افراد کو آف لوڈ کیا گیا ، وزارت داخلہ ،پاکستان میں اقوام متحدہ (UN) نے اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح تقریب میں اقوام متحدہ نیٹ ورک آن مائیگریشن (UNNM) کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔کوارڈینیٹر اقوام متحدہ محمد یحیٰ کا کہنا ہے کہ انسانی ہجرت محفوظ اور منظم بنانے کیلئے اقوام متحدہ کا نیٹ ورک پور ی طرح فعال ہو گا جبکہ وزارت داخلہ کے نمائندے نے بتا یاکہ2024ء میں پاکستان نے28ہزار کے قریب لوگوں کو آف لوڈ کیا، ملک میں حالیہ واقعات کے بعد غیر قانونی انسانی اسمگلنگ اور اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا، حکام وزارت داخلہ حکومت نے 1550ہیومن ٹریفکرس کو گرفتار کیا گیا جبکہ 53موسٹ وانٹڈ ٹریفکرز کو ریڈ نوٹس میں شامل کیا گیا، سیپ جانان ہیومن ٹریفکرس اور اسمگلرز کے بئنک اکاونٹس اور جائیداد منجمند کی گئیں، پاکستان انسانی اسمگلنگ کیخلاف اقدامات اٹھا رہا ہے خصوصاً ایف آئی اے اس حوالے سے متحرک ہے، سیپ جانہم نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اپنی نگرانی کو مزید سخت کیا ہے، 2024ء میں پاکستان نے 28 ہزار کے قریب لوگوں کو آف لوڈ کیا ہے، سیپ جانیہ وہ لوگ تھے جن پر شبہ تھا کہ شائد یہ لوگ وطن واپس نہیں آئیں گے۔
اہم خبریں سے مزید