• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں سوشل میڈیا عمر تصدیق کے سافٹ ویئر پر تحفظات

سڈنی (جنگ نیوز) آسٹریلیا میں سوشل میڈیا پر عمر کی تصدیق کرنے والے سافٹ ویئر پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ 16برس کے قریب صارفین، غیر یورپی نژاد افراد اور نوعمر لڑکیوں کے لیے نتائج غیر یقینی اور کمزور قرار، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ کم عمر صارفین کو روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔ بصورت دیگر بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے درستگی میں فرق نے نظام کی کامیابی پر سوال کھڑا کردیا ہے۔ آسٹریلیا میں دسمبر سے متوقع کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی سے قبل ایک سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلفی پر مبنی عمر معلوم کرنے والا سافٹ ویئر عمومی طور پر درست ہے، لیکن 16 برس کے قریب صارفین، غیر یورپی نژاد افراد اور نوعمر لڑکیوں کے لیے نتائج غیر یقینی اور کمزور ہیں۔
اہم خبریں سے مزید