• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن نے مودی کو ’ڈیئر فرینڈ‘ قرار دیا

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ملاقات میں یوکرین کی جنگ کے خاتمے پر زور دیا۔ چین میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر دنوں رہنماؤں کی ملاقات کو خوشگوار قرار دیا جا رہا ہے۔ پوٹن نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں اپنا ’’پیارا دوست‘‘ قرار دیا اور پھر روسی صدر نے بھارتی وزیر اعظم کو اپنی بکتر بند لیموزین گاڑی میں ’’لفٹ‘‘ بھی دی۔جرمن میڈیا کے مطابق مودی نے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ ان کی پوٹن کے ساتھ ’’شاندار ملاقات‘‘ ہوئی۔ روسی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تقریباً 50 منٹ پوٹن کی صدارتی گاڑی میں سفر کرتے ہوئے دوطرفہ ملاقات کی۔مودی کے مطابق اس بات چیت میں تجارت، کھاد، خلائی تحقیق، سکیورٹی اور ثقافت سمیت ہر شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید