• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص کارکردگی و الزامات، NCCIA ساؤتھ کے تفتیشی افسران کے تبادلے

کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی ساؤتھ میں ناقص کارکردگی اور الزامات کے تناظر میں تفتیشی افسران کے فوری طور پر تبادلے کر دیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی وقار الدین سید کو ساؤتھ کے کچھ تفتیشی افسران کے متعلق منفی رپورٹس موصول ہو رہی تھیں جس کے بعد ان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر عاطف اقبال خان نے انسپیکٹر مسعود احمد کو کوئٹہ سے سکھر ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ انسپیکٹر نعمان الحق کو کراچی سے کوئٹہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فصیح الرحمان حارث کو حیدرآباد سے کراچی ٹرانسفر کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید