• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی ٹی اے کی ریاض میں منعقدہ جی ایس آر-25 میں پاکستان کی نمائندگی

اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر ) حفیظ الرحمن نے ریاض میں منعقدہ گلوبل سمپوزیم فار ریگولیٹرز (GSR-25) میں پاکستان کی نمائندگی کی، اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے نے آئی ٹی یو کے ٹیلی کمیونیکیشن ڈیولپمنٹ بیورو کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کوسمس لکسن زاوازاوا سے ملاقات کی، جس میں پی ٹی اے اور آئی ٹی یو کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور ڈیجیٹل ریگولیشن کے شعبے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاتاکہ عالمی ریگولیٹری نظام میں تعمیری اور جامع اصلاحات ممکن بنائی جا سکیں، واضح رہے کہ جی ایس آر-25 انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے زیر اہتمام “پائیدار ڈیجیٹل ترقی کے لیے ریگولیشن” کے موضوع پر منعقد ہو رہا ہے، جس میں دنیا بھر کے ریگولیٹرز شریک ہیں۔