ملتان(سٹاف رپورٹر ) ملتان کے ہونہار طلبہ اسد شعیب، سمید عرفان، اسود شیراز اور رامیل دانش نے اپنے دوستوں سے مل کر ایک نئے انداز فکر کے ای میگزین کا آغاز کیا ہے، جس کا پہلا شمارہ جاری ہو چکا ہےhttps://kabutarmagazine.com/ کا مقصد ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ اپنے اور دوسرے طلبہ کے مختلف موضوعات پر مبنی مضامین، آرا اور مقالات کو شیئر کرسکیں ۔مذکورہ طلباء کا کہنا ہے کہ بائی سٹوڈنٹس فار سٹوڈنٹس کے لوگو کے تحت جاری میگزین علمی بحث ومباحثے کو فروغ دینے،مختلف رجحانات پر مبنی خیالات اور آرا کو منظر عام پر لانیکی طرف اہم پیشرفت ہے ۔ سائنس وٹیکنالوجی، سوشل میڈیا ، سماجی ومعاشرتی زندگی کو اس میگزین میں خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔