اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور اور ملک کے دیگر شہروں میں منگل کے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی اور مرکزافغانستان کےجنوب مشرق میں تھا، زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر تھی، واضح رہے کہ اتوار کی رات بھی ملک کے مختلف حصوں میں دو دفعہ زلزلہ آیا تھا۔